قصور۔(ملت آن لائن)ڈی آئی جی ہائی وے موٹروے پولیس ارسلان احمدملک کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی مسرورعالم کولاچی کی زیرنگرانی مختلف سکولوں اورکالجوں میں ’’روڈسیفٹی مہم‘‘ کے سلسلہ میں دین پبلک سکول سرفرازنگرمیں روڈکراس کرنے کے متعلق سیمینار ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی موٹروے بیٹ نمبر13جمبرتنویراصغرکھوکھرتھے۔ اس موقع پر سکول کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے تنویراصغر کھوکھرڈی ایس پی موٹروے نے کہا کہ طلبہ کو موٹرسائیکل چلاتے وقت سیفٹی ہیلمٹ کا استعمال لازمی کرناچاہئیے اور ہیلمٹ محض سر پر رکھیں نہیں بلکہ اس کا بیلٹ بھی بندکرکے رکھیں تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں ہیڈانجری سے اپنے آپ کو بچایاجاسکے‘سکول سے باہر نکل کر ملتان روڈپر چڑھتے وقت پہلے دائیں دیکھیں اوربعدازاں بائیں جانب دیکھ کر گاڑی چلائیں اورموٹرسائیکل اورسلوگاڑیاں انتہائی بائیں طرف چلائیں۔انہوں نے بتایا کہ سڑک کراس کرتے وقت موبائل کا استعمال ہرگز نہ کریں۔