سکھر (ملت آن لائن + آئی این پی) سکھر میں شکار پور سکھر روڈ کے قریب سی ٹی ڈی اہلکاروں کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا۔ مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔ ایس پی سی ٹی ڈی عرفان سموں کے مطابق دہشت گرد بلوچستان کے راستے سکھر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی نے اطلاع پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ شکار پور سکھر روڈ کے قریب سی ٹی ڈی اہلکاروں کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہو گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشت گرد سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ۔