خبرنامہ پنجاب

سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے 548ویں جنم دن کی تقریبات ہفتہسے شروع ہوں گی

شیخوپورہ (ملت + آئی این پی) سکھ مذہب کے بانی و روحانی پیشوا بابا گورونانک کے 548ویں جنم دن کی تقریبات ہفتہ 12نومبر سے شروع ہوں گی۔ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سمیت دنیا بھر سے 5ہزار سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے ،مرکزی گورودوارہ سمیت ساتوں گورودواروں کی تزئین و آرائش کا کام بڑی تیزی سے مکمل کرلیا گیا ،14نومبر کو ہزاروں سکھ یاتری گورودوارہ ننکانہ صاحب سے گوروگرنتھ کا جلوس نکالیں گے جو شہر میں ساتوں گورودواروں میں یاترا کیلئے جائے گا ۔ سکھوں کے مطالبہ پر حکومت پاکستان نے گوروگرنتھ کے جلوس کو تمام گوردواروں میں لے جانے کی اجازت دے دی ہے جس پر سکھ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔