خبرنامہ پنجاب

سکھ یاتری بھارت روانہ

لاہور:(آئی این پی) لاہور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے آئے سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے بھارت روانہ ہو گئے ۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے انہیں الوداع کیا ، 448 سکھ یاتری 10 روزہ قیام کے بعد لاہور سٹیشن سے بھارت روانہ ہو گئے ۔ انہیں خصوصی ٹرین کے ذریعے روانہ کیا گیا ، اس موقع پر صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں کو خصوصی سیکورٹی فراہم کی گئی ۔ بھارت روانگی کے موقع پر سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے جو انتظامات کیے گئے وہ ان سے مطمئن ہیں ۔ الوداع کے موقع پر صدیق الفاروق نے سکھ یاتریوں میں یاد گار ویڈیو سی ڈیز بھی تقسیم کیں ۔