خبرنامہ پنجاب

سکیورٹی اداروں کی راولپنڈی اور اسلام آباد میں کارروائی، دہشتگردوں سمیت 42 افراد گرفتار

اسلام آباد:(آئی این پی) سیکیورٹی اداروں کا راولپنڈی ، اسلام آباد میں سرچ آپریشن۔ تین انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار۔ اہم تنصیبات کے نقشے اور دستاویزات برآمد۔ راولپنڈی میں فائیو اسٹار ہوٹل دیگر مقامات کو نشانہ بنانے کا انکشاف۔ سکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن فوجی کالونی ، شکریال ، پیر ودھائی کے علاقے اور افغان بستی میں کیا۔ کئی گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن میں نو افغانیوں سمیت 39 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ دوسری جانب سیکورٹی خدشات کے پیش نظر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سیکورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔ یونیورسٹی کے ارد گرد پولیس کمانڈوز اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔