خبرنامہ پنجاب

سکیورٹی ٹیم نندی پور منصوبے کا ریکارڈ ضائع کرنے کی ذمہ دار قرار

گوجرانوالہ: (آئی این پی) چھ ستمبر کو نندی پور پاور سٹیشن میں آئل کی خریداری اور اہم فائلز پھاڑنے کا واقعہ پیش آیا۔ وفاقی حکومت نے سی ای او جنکو پاور سٹیشن مظفر گڑھ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم مقرر کر دی۔ انکوائری رپورٹ میں واقعہ کو اندرونی سکیورٹی کی ناکامی قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کو پھاڑنے کی کارروائی کوئی باہر سے نہیں کر سکتا، واقعہ میں اندر کا ہاتھ ملوث ہے۔ ٹیم کا کہنا ہے کہ خوردبرد میں مبینہ طور پر ملوث سٹور کیپر عمر فاروق نے بیان دیا کہ اسکے پرائز بانڈ نکلے تھے جن سے اس نے لگژری گاڑی اور ملتان میں قیمتی اراضی خریدی۔ ابتدائی رپورٹ پیر کو وزارت پانی و بجلی کو پیش کی جائیگی جبکہ ایم ڈی پیپکو اسلام آباد کی سربراہی میں دوسری ٹیم 28 ستمبر کو رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے گی۔