لاہور:(آئی این پی)چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا احتساب ہونا چاہیے، کئی معیار ہیں جن پر ایک ہی قانون مختلف انداز میں لاگو ہوتا ہے، اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ مصطفیٰ کمال نے تو کمال ہی کر دیا، ایم کیو ایم اور کراچی کےلاڈلوں کو اپنی ماں کی یاد دلا دی۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے لاہورمیں سینیٹر اعتزاز احسن سے ملاقات کی، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ لازمی ہے، قانون کے سامنے برابری نہیں ہو گی تو اس پر انگلیاں اٹھیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق کو مضبوط کر نا ہے تو اس کا طریقہ اٹھارہویں ترمیم پر مکمل عملدرآمد ہے، صوبوں کے اختیارات واپس کرنے کی باتیں کرنے والے وفاق سے کھیل رہے ہیں۔ اس سے قبل اسپتال سے گھر واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر اعتزاز احسن نے کراچی کے حالات پر دلچسپ تبصرہ کیا۔ ان کا کہناتھاکہ 8سال تک توایم کیو ایم کوکچرا دکھائی نہیں دیا۔ اعتزاز احسن کا کہناتھاکہ وہ روٹین کےچیک اپ کیلئے اسپتال گئےتھے،ڈاکٹروں نے2 اسٹنٹ ڈال دیئے،اچھا ہوادل کی میل نکل گئی،باقی اپنی سوچ سے ختم کر دینگے،اس سے پہلےگورنر پنجاب رفیق رجوانہ نےاسپتال میں اعتزاز احسن کی عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی کی دعا کی۔