سیالکوٹ (ملت + آئی این پی) لاری اڈا کی انتظامیہ نے مشکوک شخص کو پکڑ کر بیگ کی تلاشی لی تو ملزم گولیوں سے بھرا بیگ چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔ سیالکوٹ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ لاری اڈا سے گولیوں سے بھرا بیگ برآمد ہوا۔ پولیس نے چار مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ لاری اڈا کی انتظامیہ نے مشکوک شخص کو پکڑ کر بیگ کی تلاشی لی تو ملزم گولیوں سے بھرا بیگ چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ بیگ سے بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ کینٹ آصف گیلانی نے بیگ ملنے کی تصدیق تو کر دی مگر کسی بھی قسم کا مؤقف دینے سے انکار کر دیا۔