خبرنامہ پنجاب

سیالکوٹ؛ کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

سیالکوٹ: (ملت+آئی این پی ) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ میں کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد گرفتار کر کے دھماکہ خیزمواد اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم نے اطلاع پر سنیاریاں والا پل امین آباد سیالکوٹ روڈ کے علاقے میں چھاپہ مارا اور کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے ڈیڑھ کلو دھماکہ خیزمواد اورتین ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم عید میلاد النبی کے جلوسوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بھی ملوث ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہناہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔