خبرنامہ پنجاب

سیالکوٹ(ن) لیگ نےپی ٹی آئی اورجماعت اسلامی کےکارکنوں قتل کردیا

سیالکوٹ:(اے پی پی) تلواڑہ مغلاں میں مسلم لیگ (ن) کے یو سی چیرمین نے سیاسی رنجش پر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ سیالکوٹ کے علاقے تلواڑہ مغلاں میں مسلم لیگ (ن) کے یو سی چیرمین شیر خان نے رات دیر گئے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے 2 قریبی رشتہ داروں کو کسی کام کے بہانے بلوایا اور اپنے بھائیوں ولی خان اور شان خان کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد تینوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جب کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے وقت سے ہی شیر خان کے ظفر اور عمران بیگ سے سیاسی چیقلش چلی آ رہی تھی، تینوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کردی گئی۔