سیالکوٹ:(آئی این پی)سیالکوٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرکے چودہ مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا،آپریشن کے دوران چار جعلی شہد بنانے والی فیکٹریاں بھی پکڑی گئیں۔ سیالکوٹ کے علاقے تھانہ سول لائنز کی حدود میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر رات گئے مشترکہ سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سات مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا، گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن میں چار جعلی شہد بنانے والی فیکٹریاں بھی پکڑی گئیں ہیں، سات افراد کو گرفتار کرکے جعلی شہد کی بوتلیں برآمد کرلی گئیں۔