خبرنامہ پنجاب

سیالکوٹ ،لیگی کارکنوں کا سپریم کورٹ کے این اے 110کے فیصلے پر جشن ،ڈھول کی تھاپ پررقص

سیالکوٹ (ملت + آئی این پی) وزیردفاع خواجہ محمد آصف کے حلقہ این اے 110سیالکوٹ میں کارکنوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر جشن منایا،ڈھول کی تھاپ پر رقص اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔جمعرات کو وزیردفاع خواجہ محمد آصف کے حلقہ این اے 110سیالکوٹ میں کارکنوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر جشن منایا،ڈھول کی تھاپ پر رقص اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔مسلم لیگ ہاؤس میں متوالوں نے عدالتی فیصلے پر جشن منایا اور بھنگڑے ڈالے ،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔