سیالکوٹ (ملت + آئی این پی) ایمن آباد روڈ سیوکی روچھاڑہ روڈ پر فیکٹری مزدوروں کو لے کر جانے والا ڈالانمبریSTG-6040 اچانک سامنے آجانے والی گدھاریڑھی کو بچاتے ہوئے درخت سے جا ٹکرایا۔جس کے نتیجے میں ڈالے میں سوار متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122کی دو ایمبولینسزچند منٹوں میں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اورریسکیورز نے زخمیوں21سالہ ذیشان،25سالہ سمیر،25سالہ توقیر،28سالہ آصف،22سالہ سجاد ،28سالہ عمران،13سالہ علی رضا،محمد نبیل ،19سالہ و قاص اور18سالہ بلال کو طبی امداد دیتے ہوئے سول ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا۔دیگر حادثات میں پسرورڈسکہ موڑ کے پاس تیز رفتار موٹر سائیکل سے گر کر33سالہ سیف اللہ اور35سالہ آصف،ڈسکہ روڈ دو موتر سائیکلوں کے تصادم میں34سالہ سکندر اور29سالہ عدنان،پسرور روڈ چھاؤنی سلہریاں کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں34سالہ وارث اور28سالہ شاہد،امام صاحب روڈ پر موٹر سائیکل سے گر کر20سالہ بسمہ بی بی ،ایمن آباد روڈ لدھڑ چوک کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں50سالہ رفیق 50سالہ حنیف اور25سالہ حسن،حاجی پورہ روڈپر موٹر سائیکل کے پہیہ میں برقع لپٹنے سے55سالہ جمیل ،شہاب پور کھوکھر ٹاؤن کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں58سالہ یونس،سمبڑیال روڈ منڈھیر کوٹھا کے پاس موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرانے سے45سالہ پرویز مسیح،ڈسکہ روڈ ریسکیو اسٹیشن کے سامنے ٹرک نمبریLES-2304کی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والی50سالہ شریفاں بی بی ،شہاب پورہ روڈ دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں35سالہ فرزانہ اگوکی روڈ پرانا عدالت گڑھا کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں40سالہ محمد پرویز اور17سالہ حسن، ائر پورٹ روڈ دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں45سالہ عاشق اور30سالہ ناصرہ بی بی،چونڈہ روڈ نزد بڈیانہ پولیس اسٹیشن موٹر سائیکل اور سائیکل کے تصادم میں23سالہ فیصل اور24سالہ محمد نواز،وزیرآباد روڈ رحیم پور سٹاپ کے پاس بس نمبریLR-3855سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرانے سے35سالہ ظہیر،پسرور ٹمبر مارکیٹ کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں60سالہ محمد بوٹاشدید زخمی ہو گئے۔معمولی زخمیوں کو ریسکیورز نے موقع پر ہی طبی امداد دی جبکہ شدیدزخمیوں کو ریسکیوایمبولینس میں طبی امداد دیتے ہوئے مزید علاج معالجے کے لئے ضلع سیالکوٹ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔