خبرنامہ پنجاب

سیالکوٹ: لہائی بازارمیں آتشزدگی

سیالکوٹ: (آئی این پی) مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے اٹھارہ دوکانوں اور سات رہائشی فلیٹوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کا عملہ تاحال آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔ دوکانیں اور فلیٹ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔ حادثہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ لگنے کی وجہ سے ارد گرد کی عمارتوں کو بھی خالی کروا لیا گیا اور علاقہ میں بجلی کی سپلائی بند کر کے بجلی کی تاروں کی چیکنگ کی جا رہی ہے-