سیالکوٹ:(آئی این پی)پسرور روڈ پر تیز رفتاری کی وجہ سے مسافر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں 12 خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی اداروں نے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 5 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔