سیالکوٹ:(اے پی پی)پسرور میں خستہ حالی کے باعث اسکول کی چھت گرگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے علاقے بڈیانہ کے نواحی گاؤں کوٹ ڈینا میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کی عمارت خستہ حالی کا شکار ہونے کے باعث کلاس روم کی چھت گر گئی،اسکول کی بچیاں دھوپ میں بیٹھ کر پڑھ رہی تھیں جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اسکول کی عمارت اس قابل نہیں کہ بچیاں کلاس روم کے اندر بیٹھ کر پڑھائی کرسکیں۔