خبرنامہ پنجاب

سیالکوٹ میں 6 افراد کے قتل کے جرم میں 2 سگے بھائیوں کو پھانسی

سیالکوٹ: سینٹرل جیل میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کے جرم میں 2 سگے بھائیوں کو پھانسی دے دی گئی۔ سینٹرل جیل سیالکوٹ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کے جرم میں 2 سگے بھائیوں کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ ناصر محمود اور طاہر اقبال نے زمین کے تنازع پر 2002 میں 6 افراد کو قتل کیا تھا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ چند روز قبل ہی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دنیا بھر میں سزائے موت دینے والے ممالکے کے حوالے سے اپنی رپورٹ شائع کی تھی جس میں پاکستان سعودی عرب اور ایران کے بعد تیسرے نمبر پر تھا۔ پاکستان نے دسمبر 2014 میں آرمی پبلک اسکول پشاور میں حملہ کرکے 150 افراد کو شہید کردیا تھا جس میں بڑی تعداد اسکول کے بچوں کی تھی۔ اے پی ایس پر حملوں کے بعد سے ملک بھر میں قتل کے مجرموں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔