خبرنامہ پنجاب

سیالکوٹ: کالعدم تنظیموں کو اسلحہ فراہم کرنے والا دہشت گرد گرفتار

سیالکوٹ: (اے پی پی) انسداد دہشتگردی فورس (سی ٹی ڈی) نے پسرور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو 2 ہینڈ گرنیڈ سمیت گرفتار کر لیا۔ ریاض نامی دہشتگرد کالعدم تنظیموں کو اسلحہ اور بارود فراہم کرتا تھا۔ سی ٹی ڈی نے 2 ہینڈ گرینیڈ بم ڈسپوزل سکواڈ کے حوالے کئے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔ دہشتگرد ریاض عرف بابا کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی پولیس گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔