خبرنامہ پنجاب

سیشن کورٹ کے باہر وکلا کی ہڑتال ‘ عدالتی امور ٹھپ

لاہور (ملت + آئی این پی) سیشن کورٹ کے باہرفائرنگ کے واقعے میں ایک موکل کے قتل کیخلاف وکلا نے ہڑتال کردی‘ عدالتی امور ٹھپ پڑے رہے جبکہ وکلاء نے ضلعی انتظامیہ کو سیکورٹی انتظامات کیلئے15روز کی ڈیڈ لائن دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ کے واقعے کے خلاف لاہور بار نے ہڑتال کا اعلان کردیا،سیشن کورٹ میں وکلا نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کردیا، مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا وکلا نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتوں کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے اور لاہور بار ایسوی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کو 15دن کیلئے ڈیڈ لائن دی ہے کہ سیکورٹی کے فول پرو ف انتظامات کو یقینی بنایا جائے ورنہ سخت احتجاج کیا جائیگا ۔