لاہور (ملت + آئی این پی) ٹریفک جام سے تنگ شہریوں کی سہولت کا بڑا منصوبہ، کہاں ٹریفک جام ہے اور کہاں نہیں سب ایل ای ڈیز پر نظر آئے گا‘ سیف سٹی اتھارٹی کا ٹریفک انٹیلی جنس سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ‘ 70 مقامات پر آگاہی کے لیے ایل ای ڈیز لگائی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی کے حکام نے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک جام کے مسائل اور ٹریفک حادثات کے واقعات کے سدباب کے لئے اہم شاہراں اور مین روڈ پر ایل ای ڈیز لگانے کا کام بھی شروع کردیا ہے اپریل میں 70 ایل ای ڈیز شہر کی مختلف اہم شاہراں پر لگا دی جائیں گی، یہ ٹریفک کے بارے میں آگاہی پیغام چلائیں گی کہ آگے ٹریفک جام ہے یا ٹریفک کا دبا ہے۔ اپنا راستہ تبدیل کرلیں اس سے ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوگی اور شہریوں کو بھی سہولت ملے گی شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی ایل ای ڈیز لگائی جائیں گی کینال روڈ پر مختلف مقامات پر ابتدائی طور پر ایل ای ڈیز لگائی جا چکی ہیں۔