خبرنامہ پنجاب

سینیٹ نےجمہوری عمل کےتسلسل میں اہم کردارادا کیا، شہباز

پنجاب:(اے پی پی) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا کہناہےکہسینیٹ نے آئین کی بالا دستی اورجمہوری عمل کے تسلسل میں اہم کردار ادا کیا۔ سینیٹ کے 44 ویں یوم تاسیس پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ قومی ادارہ سینیٹ 44برس سے وفاق اوروفاقی اکائیوں کے حقوق کاتحفظ کررہاہے،اس ادارےکےقیام کا بنیادی مقصد وفاقی اکائیوں اور طاقتوں کو ایک جگہ پر نمائندگی دینا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ مؤثر قانون سازی اورجمہوری استحکام کیلئے ایوانِ بالا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، جو وفاق کی اکائیوں کی علامت اور جمہوریت کی عملداری کی پہچان ہے۔ شہبازشریف نےکہاکہ سینیٹ قومی ادارہ اور آئین ِپاکستان کے تحفظ کاضامن ہے،ملک کا مستقبل آئین کی بالادستی اور جمہوریت کےاستحکام سے جڑا ہےجبکہ جمہوریت کےاستحکام کیلئےسینیٹ کا کردار کلیدی ہے۔