خبرنامہ پنجاب

سیکورٹی فورسزکا فیصل آباد اورگردونواح میں کومبنگ آپریشن ،6 دہشت گرد گرفتار

فیصل آباد/راولپنڈی ( آئی این پی) سیکورٹی فورسز نے فیصل آباد اور گردونواح میں کو مبنگ آپریشن کرکے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، 2014 سے دہشتگردوں کو ما نیٹر کیا جا رہا تھا۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فیصل آباد اور اس کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے چھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ دہشت گرد 2014 سے واچ لسٹ پر تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں میں سہولت کار‘ خودکش حملہ آوروں کو بھرتی کرنے والے بھی شامل ہیں اور دہشت گردوں میں خودکش بمباروں کے ہینڈلر بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق ؑ علا قہ غیر سے بتا یا جا تا ہے۔ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر تے اور سہو لت کا کردار بھی ادا کر تے تھے ۔ (ن غ)