لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور میں بھی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران تیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق زیرحراست افراد میں افغان اور فاٹا کے باشندے بھی شامل ہیں، شہرمیں تمام درباروں کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔ چنیوٹ میں بھی پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن میں ایک سو چوہتر مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائس سے تلاشی لی گئی، نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ چنیوٹ میں ڈپٹی کمشنراورڈی پی او نے مختلف مزاروں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔