خبرنامہ پنجاب

سی آئی اے پولیس نے پمزمیں مریضہ سے زیادتی کیس کے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا

اسلام آباد:(اے پی پی) ڈیوٹی مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال میں مریضہ لڑکی زیادتی کیس میں ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ سی آئی اے پولیس نے پمز ہسپتال کے میل نرس کرشن کمار کے 7روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی درخواست کی جس پر تین روز کا ریمانڈ دیا گیا، کراچی کمپنی پولیس اسٹیشن نے 11اپریل کو پمز ہسپتال کے میل نرس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جس میں الزام ہے کہ اس نے ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں معذور مریضہ سے زیادتی کی کوشش کی۔ ایف آئی آر متاثرہ مریضہ کے والد کی شکایت پر پمز ہسپتال کی انتظامیہ کی درخواست پر درج کی گئی۔ کراچی کمپنی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہونے کے بعد سی آئی اے پولیس کو مزید تفتیش کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جس نے بدھ کو ملزم عدالت میں پیش کیا اور 3روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا