شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک دشمن عناصر کے خلاف سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، لاہور کو ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر شیخو پورہ میں آپریشن کر کے 8 دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا جبکہ 4 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے تین کلو دھماکہ خیز مواد، تین کلاشنکوفیں اور پانچ پسٹل برآمد کر لئے گئے۔