خبرنامہ پنجاب

سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک، 4 فرار

گجرات: (آئی این پی) سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ گجرات کے علاقہ رکھ پبی میں 5 دہشت گرد مقیم ہیں۔ جس پر خفیہ کارروائی کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی فورس نے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا۔ اسی دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ چار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک دہشت گرد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ دہشت گردوں نے سکیورٹی اہلکاروں کو ہدف بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ جائے وقوعہ سے 2 دستی بم اور آتشیں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔