خبرنامہ پنجاب

سی ٹی ڈی کی کارروائی، مبینہ دہشت گرد گرفتار

راولپنڈی: (اے پی پی) مٹکیال روڈ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کر کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گرد طیب اللہ با جوڑایجنسی کا رہائشی ہے۔ ذرائع کے مطابق طیب اللہ راولپنڈی میں حساس ادارے کے باہر بم فٹ کر نے جا رہا تھا۔ طیب اللہ نامی دہشت گرد کے قبضے سے 400 گرام باروری مواد، 500گرام بال بیرنگ، 7 پرائما کارڈز، ڈٹونیٹر اور بیٹریاں بر آمد کر لی گئی ہیں۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔