خبرنامہ پنجاب

سی پیک منصوبے پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے: حامد رضا

فیصل آباد (ملت + آئی این پی) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے بعض ممالک پاکستان میں فرقہ وارانہ خانہ جنگی حالات کی سازش کررہے مائنس ون نہ ہوا تو مائنس آل ہو سکتا ہے نواز شریف کی سیاست کا واحد ایجنڈا مال بنانا ہے نااہل حکمران عوام کی خوشی اور خوشحالی کے دشمن ہیں دو نمبر لوگوں نے سیاست اور حکومت پر قبضہ کررکھا ہے کرپشن فری پاکستان کیلئے کرپٹ افراد کو سیاست بدر کرنا ہوگانیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوتا تو سانحہ درگاہ شاہ نورانی نہ ہوتا درگاہ شاہ نورانی پر بہنے والے خون کے ذمہ دار حکمران ہیں پنجاب حکومت عرس داتا گنج بخش پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے حکمرانوں کے اثاثے بڑھ رہے ہیں اور عزت گھٹ رہی ہے ہیں اہل حق فرقہ وارانہ لڑائی نہیں ہونے دیں گے امن پسند قوتیں متحد ہو جائیں وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مسلم ملک کو ایک دوسرے سے لڑانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے حکومت پانامہ لیکس پر عدالتی کاروائی کو سست روی کا شکار کرنا چاہتی ہے شریف برادران نے سیاست کو مفادات کا کھیل بنادیا ہے سانحہ درگاہ شاہ نورانی میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کیلئے تمام حکومتی وسائل اور ذرائع استعمال میں لائے جائیں بھارت افغانستان کے ذریعے بلوچستان میں مداخلت کررہا ہے بھارت سے گوادر پورٹ اور سی پیک ہضم نہیں ہو رہا۔