اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی ترقیاتی ادارے میں بھی گھوسٹ ملازمین کے انکشاف کے بعد گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ۔ سی ڈی اے میں بھوت ملازمین پکڑےگئے ، 28 برطرف، 25 کیخلاف انکوائری شروع ، سینکڑوں کے حاضریوں کے ریکارڈ چیک ہوں گے ۔ برسوں سے شکل دکھائےبغیر تنخواہ لینے والےملازمین کی چکر بازی اس وقت پکڑی گئی جب ڈی جی سوک منیخمنٹ نے ملازمین کی حاضریاں چیک کیں ۔ گھوسٹ ملازمین ہر ماہ سی ڈی اے کو لاکھوں روپےکا چونا لگاتے چلے آ رہے تھے ۔ حکام نے مسلسل غیرحاضر رہنے والے درجنوں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دئیے ۔