اسلام آباد(آن لائن)وفاقی ترقیاتی ادارے کے محکمہ انفورسمنٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین اور ایف الیون میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے درجنوں غیر قانونی تعمیرات گرا دیں،متعدد ہوٹلو ں ،پٹھاروں کا سامان قبضے میں لے لیا گیا، آپریشن میں 2 سو سے زائد سی ڈی اے پولیس اور دیگر محکموں کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سی ڈی اے کے محکمہ انفورسمنٹ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اسلام آبادکے سیکٹر ایف 10اور ایف 11میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے درجنوں غیر قانونی تعمیرات کو گرا کر بھاری مقدار میں سامان قبضے میں لے لیاگیا،جبکہ پولیس کی نگرانی میں آپریشن میں اکٹھا کیا گیا سامان پندرہ ٹرکوں میں ڈال کر منتقل کر دیا گیا، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں 2 سو سے زائد سی ڈی اے پولیس اور دیگر محکموں کے اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ آپریش میں ایک بلڈوزر اور لفٹر سمیت بھاری مشینری استعمال کی گئی۔#/s#