خبرنامہ پنجاب

سی ڈی ڈبلیو پی نے توانائی،تعلیم ،ریلوے سمیت 29.3ارب کے 15منصوبو ں کی منظوری دیدی

اسلام آباد (ملت+ آئی این پی) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے توانائی،تعلیم ،ریلوے سمیت 29.3ارب کے 15منصوبو ں کی منظوری دے دی، گرین پاکستان منصوبے کے تحت درخت لگانے کا 3.6ارب کی لاگت کا منصوبہ ایکنیک کو بجھوا دیا گیا،فیصل آباد سے عبدالحکیم موٹر وے تک 138 کلو میٹر کی تعمیر کے لیے زمین کے حصول کے لئے 4.3 ارب کی لاگت کا منصوبہ ایکنیک کو بجھوا دیا گیا،چترال ہائیڈل پاور اسٹیشن کی صلاحیت کو 1میگا واٹ سے 5 میگاواٹ تک بڑھانے کے لئے 2اعشاریہ 2 بلین کی لاگت سے منصوبہ منظور کیا گیا، بجلی کے میٹروں اور بلز کو بہتر کرنے کے لئے 2 ارب کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا،کے پی کے میں 20 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا 452ملین لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں نئے کیمپس کی تعمیر کا 920 ملین کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا۔جمعرات کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا پلاننگ کمیشن میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام کی شرکت کی ۔اجلاس میں 29 اعشاریہ 3 بلین روپے کے15 منصوبو ں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں 8 اعشاریہ 1 بلین روپے کے پوزیشن پیپرز کی بھی منظوری دی گئی۔پاکستان سیکریٹریٹ میں مسجد کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کے لئے 448 ملین کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا۔اس منصوبے سے 8000 نمازی مسجد میں نماز پڑھ سکیں گے۔پاکستان کو گرین بنانے کے لئے درخت لگانے کا 3 اعشاریہ 6 بلین کی لاگت کا منصوبہ ایکنیک کو بجھوا دیا گیا۔وفاقی وزیر احسن اقبال کی گرین پاکستان پروگرام میں طلباو طالبات کو شامل کرنے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں ۔ریلوے کے لئے 300 ٹریکسشن موٹرز کی کی تعمیر نو اور خریداری کے لئے 1 اعشاریہ 8 بلین کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا۔سوہاوہ سے چکوال روڈ کو دو رویہ اور بہتر کرنے کے لئے 8 اعشاریہ 7 بلین کی لاگت کا منصوبہ ایکنیک کو بجھوا دیا گیا۔لاہور میں نیب کمپلکس کی تعمیر کے لئے 642 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا۔اجلاس میں کوئٹہ انڈسٹریل اینڈ ٹریڈنگ اسٹیٹ فیز ٹو کی تعمیر کے لئے 279 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا۔بوستان انڈسٹریل اسٹیٹ کی تعمیر کے لئے 519 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ وزارت انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن کو 30 دن میں دونوں منصوبوں کا بزنس پلان جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔باڑہ خبیر ایجنسی میں مکمل تباہ حال اسکولوں کی تعمیر نو کے لئے 1 اعشاریہ 6 بلین روپے کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ملک کے پسماندہ علاقوں میں یونیورسٹیوں کی اپ گریڈیشن کے لئے 1 اعشاریہ 3 بلین روپے کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں نئے کیمپس کی تعمیر کا 920 ملین کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کو عالمی معیار کا سینٹر آف ایکسیلنس فار ریسرچ بنانے اور پوسٹ گریجویٹ کی تدریس کا انفراسٹرکچر تعمیراتی منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔