کلر سیداں: (ملت+اے پی پی) شادی کی تقریب میں پیش کیا جانے والا کھانا کھانے سے دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 45 افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ رات کھانا کھانے کے چند ہی گھنٹوں بعد لوگوں کی حالت غیر ہو گئی جبکہ 14 سالہ فرید اور چالیس سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ پولیس نے خانسامہ اور میزبان خاندان کے سربراہ سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب ہسپتال میں مناسب طبی امداد نہ ملنے اور ایک ایک بستر پر دو دو مریض رکھنے پر متاثرین کے لواحقین نے ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں احتجاج بھی کیا