خبرنامہ پنجاب

شالیمار ایکسپریس حادثے سے بچ گئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ: (ملت=اے پی پی) لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 کا ویل جام ہونے کے بعد بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو ٹوبہ ٹیک سنگھ اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ اسٹیشن پر عملہ نہ ہونے اور مسافر خانوں کو تالے لگے ہونے کے باعث سخت سردی میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تین گھنٹوں کی کوشش کے بعد بوگی کو مرمت کرنے کے بعد ٹرین کو کراچی روانہ کر دیا گیا۔