خبرنامہ پنجاب

شجاع آباد،تیز رفتار ٹرک کی مسافر وین کو ٹکر،14 افراد زخمی

شجاع آباد: (ملت+آئی این پی)شجاع آباد میں سیدوالی پل پر ٹرک اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں چودہ افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویش ناک ہے۔ ریسکیو حکام نے کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیئے ہسپتال منتقل کردیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے چودہ افراد کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں طبی امداد دی گئی۔