خبرنامہ پنجاب

شجاع آباد:نامعلوم افراد نےتیزاب پھینک دیا

ملتان:(آئی این پی) رات گئے نامعلوم افراد شجاع آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع گھر میں گھس آئے اور سوئے ہوئے اہلخانہ پر تیزاب پھینک دیا۔ جس سے میاں بیوی دو بچوں سمیت جھلس گئے جبکہ ایک رشتہ دار چھبیس سالہ سرفراز بھی لپیٹ میں آگیا۔ تمام متاثرہ افراد کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق بیس سالہ اقرا کا جسم ستر فیصد تک متاثر ہوا، حالت تشویشناک ہونے پر اسے ملتان نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ سٹی پولیس شجاع آباد نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔