لاہور: (ملت+اے پی پی) ایک جیسے نام مصیبت بن گئے۔ نادرا آفس نے جیتے جی خاتون کو مردہ قرار دے ڈالا۔ دریا خان کے نواحی علاقے کہاوڑ کلاں میں دو مختلف خاندانوں سے تعلق رکھنے والی دو خواتین کے ایک جیسے نام مسئلہ بن گئے۔ ایک خاتون خنائی مائی بیوہ غلام شبیر وفات پا گئی ہے۔ اسی نام کی دوسری خاتون نے اپنے قومی شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے نادرا سنٹر دریا خان سے رجوع کیا تو اسے یہ کہہ کر واپس بھیج دیا گیا کہ خنائی مائی! تم تو وفات پا چکی ہو! اور تمہارا شناختی کارڈ بلاک ہو چکا ہے۔ اب بیچاری خنائی مائی دشواری میں مبتلا ہو گئی ہے۔ خنائی مائی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے۔