شورکوٹ (ملت آن لائن + آئی این پی) شورکوٹ کے علاقہ بدھو آنہ میں ٹرک اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔ شورکوٹ میں بدھو آنہ کے مقام پرٹرک اور ٹرالرمیں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کوفوری طورپرقریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔