خبرنامہ پنجاب

شوہرکی دوسری شادی کی دھمکی،خاتون نے خودسوزی کرلی

مظفر گڑھ:(آئی این پی) تحصیل جتوئی میں شاہین بی بی کو اس کے خاوند نے جھگڑے کے بعد دوسری شادی کی دھمکی دی۔ خاتون نے پولیس سے رابطہ کیا تاہم اس نے کوئی کارروائی نہ کی۔ خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی، جس سے خاتون بری طرح جھلس گئی۔ خاتون کو فوری طور پر نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ شاہین بی بی کا خاوند آئے روز جھگڑتا رہتا تھا۔