خبرنامہ پنجاب

شہبازشریف اوربیگم کلثوم نوا ز کو کیا جانے والا ایک کروڑ 64لاکھ روپےجرمانہ کالعدم

لاہور:(اے پی پی)لاہورہائیکورٹ نے محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے میاں شہبازشریف اور بیگم کلثوم نواز کو کیا جانے والا ایک کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانہ کالعدم قرار دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ انکم ٹیکس کے جرمانے کے خلاف میاں شہباز شریف اور بیگم کلثوم نواز کی درخواستیں منظور کرلیں۔ عدالت نے محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے دونوں کو کیا گیا ایک کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانہ کالعدم قرار دے دیا۔ شریف فیملی کے وکیل طارق عزیز نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹیکس کے خلاف اپیلیں زیرسماعت ہیں،اس دوران جرمانہ عائد کرنا غیرقانونی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے 95-1994 اور 98-1997 میں انکم اور ویلتھ ٹیکس جمع نہ کرانے پر دونوں کو جرمانہ کیا تھا۔