خبرنامہ پنجاب

شہبازشریف نےتمام فلاحی منصوبوں کا پیسہ اورنج ٹرین پرلگادیا: پرویزالہیٰ

وزیر آباد: (اے پی پی) میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے حکومت پنجاب کی تمام پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ چودھری پرویز الہیٰ نے کہا وزیر آباد اسپتال کو محض اس لئے بند کر دیا گیا کہ وہاں میرے نام کی تختی لگی ہوئی ہے ۔ چودھری پرویز الہیٰ نے کہا شہباز شریف نے 10 ہزار اسکولوں کو بند کر دیا اگر اسکول بند نہ ہوتے تو چھوٹو گینگ کیوں پیدا ہوتا ۔ چودھری پرویز الہیٰ نے کہا انہوں نے تو اپنے حلقے میں واقع میو اسپتال میں ہمارا قائم کردہ سرجیکل اسپتال بھی بند کر دیا ۔ انہوں نے کہا شہباز شریف نے غریب عوام کے لئے کچھ نہیں کیا بلکہ تمام فلاحی منصوبوں کا پیسہ اورنج ٹرین پر لگا دیا ۔ چودھری پرویز الہی نے کہا چھوٹو گینگ نے شہبازشریف کی گورننس اور انتظامیہ کو بے نقاب کر کے رکھ دیا ہے۔