خبرنامہ پنجاب

شہبازشریف نے767 بچوں کےاغوا کے بعد نوٹس لےلیا

پنجاب:(اے پی پی) پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف نے پنجاب میں767بچوں کے اغواء اور سپریم کرٹ کے سوموٹو ایکشن کے بعدنوٹس لے لیا ہے۔ شہباز شریف نے بچوں کےاغوا کی وارداتوں کا نوٹس لیتےہوئےپولیس حکام کوہدایت کی ہے کہ ایسی وارداتوں میں ملوث افراد کو تلاش کرکے انہیں نشانِ عبرت بنایا جائے اور ملزموں کو قانون کی گرفت میں لانے کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چین سے صوبائی کمیٹی برائے امن و امان سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بچوں کے اغوا کی وارداتوں کی روک تھام کےلئے خصوصی اقدامات کئے جائیںاوران مقدمات میں ہونےوالی پیش رفت سے انہیں آگاہ کیاجائے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وہ مغوی بچوں کے والدین کے دکھ کو سمجھتا ہیں،بچوں کی بازیابی کےلیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائےاوربس اڈوں ،ریلوے اسٹیشنوں اور رش والے مقامات کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔