قصور: (اے پی پی) شہباز شریف کا دورہ قصور واپسی کی پرواز عوامی انداز۔ جیا بگا میں اینٹوں کا بھٹہ نظر آیا تو وہیں ہیلی کاپٹر اتروا لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھٹہ مزدوروں اور ان کے بچوں کے مسائل جانے۔ چائلڈ لیبر کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ بھی لیا یہ بھی واضح کیا کہ بھٹہ مزدور بچوں کو اسکول بھیج کر دم لیں گے۔ شہباز شریف کو اپنے درمیان دیکھا تو علاقہ مکین بھی جمع ہو گئے۔ بھٹہ مزدور بچوں کیلئے تعلیمی پیکج پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ بھی ادا کیا۔