خبرنامہ پنجاب

شہبازشریف کا برطانیہ کی نامزد وزیراعظم کودورہ پاکستان کی دعوت

لاہور: (اے پی پی) برطانیہ کی دوسری نامزد خاتون وزیراعظم تھریسامے کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹیلی فون کیا۔ ان کا کہنا تھا وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے انتخاب کنزرویٹو پارٹی کا انکی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے۔ شہباز شریف نے اس یقین کا اظہار کیا کہ انکی لیڈر شپ اور وژن میں برطانیہ مزید مستحکم ہو گا۔ وزیر اعلیٰ نے وزیراعظم نواز شریف اور حکومت پنجاب کی جانب سے تھریسامے کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔