لاہور(آئی این پی ).وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا مانانوالہ میں ٹینکر اور کار میں تصادم کے باعث قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئےوزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں مہیا کی جائیں۔ اس سے قبل ننکانہ صاحب میں مانانوالہ روڈ پر ایل پی جی ٹینکر کارسے ٹکرا گیا،جس کے نتیجے میں 9افراد جاں بحق اور 20 افرادزخمی ہوگئے تھے ۔جاں بحق افراد میں 6 طالبعلم بھی شامل ہیں۔