خبرنامہ پنجاب

شہبازشریف کی میونخ میں فائرنگ کےواقعہ کی شدید مزمت

وزیراعلی پنجاب: (آئی این پی) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے جرمنی کے شہر میونخ میںشاپنگ سینٹر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے فائرنگ میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیااور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستان اور پنجاب کی عوام جرمنی کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شاپنگ سنٹڑ میں بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔