لاہور:(آئی این پی)وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرادی گئی۔ لاہورہائی کورٹ میں جوڈیشل ایکٹیوزم پینل اورسول سوسائٹی کی جانب سے اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے وزیراعلی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواست دائرکرائی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وزیراعلی شہبازشریف نے اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے بارے سیمینارسے خطاب میں توہین آمیزالفاظ استعمال کیے جوکہ توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے کیونکہ انہوں نے سیمینارسے خطاب کے دوران عدالتی کارروائی پراثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے۔