لاہور(اے پی پی)شہباز تاثیر ساڑھے چار سال بعداپنے گھر پہنچ گئے ہیں،جہاں ان کے اہل خانہ بلخصوص والدہ ان سے گلے لگ گئیں،سلمان تاثیر کے گھر کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ شہباز تاثیر خصوصی طیارےکے ذریعے لاہور پہنچے،ایئر پورٹ پر ان کے اہل خانہ نے ان سے ملاقات کی،شہباز تاثیر کی اپنے اہلخانہ سے ملاقات کے وقت انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔اہل خانہ سے ملاقات کے وقت شہباز تاثیر نےپینٹ اور شرٹ پہنی ہو ئی تھی جبکہ داڑھی اورسر کے بال بھی چھوٹے تھے۔ شہباز تاثیر کو گزشتہ روز کوئٹہ کے قریب کچلاک سے بازیاب کرایا گیا تھا،انہیں تقریبا ساڑھے 4 سال قبل اگست 2011 میں لاہور سے اغوا ءکیا گیا تھا۔