لاہور( اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شیخوپورہ اور مریدکے میں پتنگ بازی کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ جواد طارق کو او ایس ڈی بنانے کا حکم دیدیا ہے ۔فیروز والا کی آبادی مصطفیٰ آباد میں10 سالہ بچہ ابرار پتنگ پکڑتے ہوئے چھت سے گر کر ہلاک ہوگیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ کو معطل کرنے کے ساتھ ساتھ ایس ڈی پی او مریدکے ارشد محمود ساہی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے عمر شیراز کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کردیا ۔وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے واقعات ناقابل قبول ہیں، پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔