سرگودھا۔(ملت آن لائن)سرگودھا میں عوام کی تفریح کیلئے چڑیا گھر کیساتھ ساتھ مزید پارک بنانے کیلئے پی ایچ اے سرگودھا نے اقدامات شروع کردیئے ہیں سابق کمشنر سرگودھا ندیم محبوب نے سرگودھا میں لاہور روڈ کے قریب چڑیا گھر کیلئے جگہ مختص کردی تھی جبکہ اس کی سمری حکومت کو روانہ کی ہے۔ذرائع کے مطابق جلد ہی چڑیا گھر کی تعمیر کیلئے فنڈز کا اجراء کردیا جائیگا اسی طرح جوہر کالونی کے قریب ایک خوبصورت پارک کی تعمیر کا آغاز بھی جلد کردیا جائیگا اس کے علاوہ کمپنی باغ کو مکمل تفریح گاہ بنانے کیلئے مزید فنڈز جاری کئے جارہے ہیں تاکہ سرگودھا کو شاہینوں کیساتھ ساتھ پارکوں کا شہر بنایا جاسکے۔