شیخوپور (ملت آن لائن + آئی این پی) شیخوپورہ کے علاقہ خانپور میں تیزرفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی جس کے نتیجہ میں ایک خاتون اور بچے سمیت تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔ خانپور میں تیز رفتار کار پل سے گزرتے ہوئے بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی۔ کار میں سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 افراد جن میں تین بچے ایک عورت اور 4 مرد شامل ہیں کو زندہ نکال لیا گیا۔ جاں بحقہونے والوں میں خاتون، کمسن بچہ اور ایک ضیعف العمر شخص شامل ہے۔ بد قسمت کار سوار بیٹے کی منگنی کرنے کے بعد خانقاہ ڈوگراں سے گھر واپس آ رہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جنہوں نے دو گھنٹے کی کارروائی کے بعد ڈوبنے والے دو کا سواروں کی لاشوں کو نکال لیا جبکہ 6 افرود کو ڈوبنے سے بچا کر زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔